منگلورو:2/مئی (ایس اؤنیوز)آج جب کہ پولس کی طرف سے کئے جانے والے ظلم میں اضافہ دیکھا جارہاہے تو یہی بہتر موقع ہے کہ پولس قانون میں ترمیم کرتے ہوئے اس کو عوامی بنائے۔ ان باتوں کا اظہارا وکیل دنیش ہیگڈے الیپاڑی نے ظاہر کیا۔ وہ یہاں احمد قریشی پر ہوئے مبینہ پولس ظلم کے خلاف مسلم یونائٹیڈ فورم کی قیادت میں منگلورو کے نہرو میدان میں منعقدہ ’’منگلورو چلو‘‘پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔
وکیل دنیش نے کہاکہ پولس قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ، جس کے لئے جدوجہد کرنا ضروری ہے، اس طرح جہاں بھی حقوق انسانی کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو متعلقہ پولس افسر کو فوری طورپر محکمہ سے باہر کرنے کا قانون جاری ہوناچاہئے۔ ہرطبقہ پولس ظلم کا شکار ہواہے۔ مسلم نوجوانوں پر پولس ظلم کے واقعات کچھ زیادہ ہی ہورہے ہیں۔ جانچ، تفتیش ، پوچھ تاچھ کے بہانے رات کے اوقات میں گھروں میں غیرقانونی طورپر گھس کر نوجوانوں کو تھانے لے جانا، غیر قانونی طورپر قید میں رکھ ظلم ڈھانا ، نا کردہ غلطیوں کو زبردستی قبول کرنے پر مجبور کرنا قانون کے خلاف ہے۔ ایسے واقعات ہوتے ہیں تو درحقیقت عوام کا پولس پر سے اعتماد ٹوٹ جاتا ہے۔ 